گوجرخان باغی ٹی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) تھانہ گوجرخان کے علاقہ موضع رجام سنگنی میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات برطانیہ سے آئے خاور محمود نامی نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور چچی کو قتل کر نے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھانہ گوجرخان پولیس اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ ریسکیو1122 کی ٹیم بھی اطلاع ملنے پر فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی خون کی ہولی کیوں کھیلی گئی برطانیہ پلٹ نوجوان نے نوبیاہتا دلہن عطیہ پروین اور حقیقی چچی کو پے درپے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور پھر خود کو گولی سے اڑایا معلوم ہوا ہے کے متوفی کی ماہ نومبر میں شادی ھوئی تھی پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد تفتیش شروع کر دی

Shares: