دریائے چترال میں نوجوان نے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
چترال ،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی ) دریائے چترال میں نوجوان نے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
تفصیل کے مطابق لوئرچترال میں ایک نوجوان جس کانام وقاص ولد عمر احمد جبکہ تعلق کوشٹ گاؤں اپر چترال بتایا گیا ہے،یہ نوجوان بی۔ایس کا سٹوڈنٹ تھا جوکہ چترال شہر میں رہائش پذیر تھا
ریسکیو1122 کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والے نوجوان کی لاش دریائے چترال سے نکال لی گئی
نوجوان کی لاش دریائے چترال سے برآمد کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چترال منتقل کر دی گئی ہے،
پولیس کاکہنا ہے کہ اس واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور پولیس مزید تحقیقات کاآغازکردیا
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق نوجوان کے امتحان میں کم نمبر آے پر صدمہ ہوا تھا اور اس نے زندگی کا خاتمہ کرلیا تاہم آزاد ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہ ہوسکی۔
واضح رہے کہ چترال میں خودکشی کرنے کارحجان دوسرے اضلاع کے نسبت زیادہ ہے اور خاص کر نوجوان طلباء و طالبات جب امتحان میں کم نمبر لیتے ہیں تو اکثر دریا میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرتے ہیں۔ مگر سرکاری سطح پر اس کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے ابھی تک کوئی کام نہیں ہوا ہے۔