سجاول ،باغی ٹی وی( نامہ نگار یاسر علی پٹھان)سجاول کے دینی جامعہ میں ختم بخاری اور دستار فضیلت کی تقریب منعقد ہوئی سندھ کے معروف دارالفیوض جامعہ القاسمیہ سجاول میں علماء اور حفاظ قرآن کی سالانہ دستاربندی کی بابرکت اور پروقار تقریب منعقد کی گئی ، تقریب میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیئے دعائیں مانگی گئی ،تقریب میں ھزاروں لوگ شریک ہوئے سجاول کے دارالفیوض جامعہ القاسمیہ میں دستار بندی کی تقریب میں علماء کرام، حفاظ اور ہزاروں افراد شریک ہوئے جبکہ رواں سال دارالفیوض جامعہ القاسمیہ سے 40 علماء کرام کی درس نظامی کی تعلیم مکمل کرنے پر دستار بندی کی گئی اور بیس سے زائد حفاظ کرام کو قرآن پاک حفظ کرنے پر دستار پہنائی گئی ۔ تقریب میں حدیث کی کتاب بخاری شریف کا آخری درس دارالفیوض جامعہ القاسمیہ کے شیخ الحدیث مولانا محمد صالح الحداد صاحب نے دیا شیخ الحدیث مولانا محمد صالح الحداد نے حدیث کا درس شروع ہونے سے قبل حاضرین مجلس کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ عیہ وسلم کی احادیث کی سب سے صحیح کتاب بخاری شریف کا درجہ قرآن شریف کے بعدبہت افضل ہے، انہوں نے کہا کہ بخاری شریف کے ختم کی مجلس انتہائی بابرکت مجلس ہے اور اس روحانی مجلس میں دعائیں قبول ہوتی ہیں اپنے وطن پاکستان کی حفاظت، مسلمانوں کی مدد اور نصرت کے ساتھ اپنے لئے بھی دعائیں مانگی جائیں تو وہ انشاء اللہ قبول ہوں گی تقریب سے مفتی نظیر احمد عمرانی، مولانا غلام حسین میمن،مولاناعیسیٰ سموں ، مولانا گل حسن زئور , مولانا خان محمدپٹھان ،مولانا اشرف میمن ، مولانا محمد اسماعیل میمن ، اور دیگر نے کہا کہ آج کا دن بہت بابرکت ہے، درس نظامی کی تعلیم مکمل کرکے عالم دین کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والے فضلاء پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے اپنے علائقوں میں جاکر لوگوں کی رہنمائی کریں اور دین کو پھیلانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں بابرکت تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیئے دعائیں بہی مانگی گئی جبکہ تقریب میں مقامی شہریوں کے علاوہ دوردراز سے آئے ہوئے ہزاروں مہمانوں نے بھی شرکت کی ، کثیرتعداد میں اجتماع کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں