سجاول،باغی ٹی وی (نامہ نگار یاسر علی پٹھان)پاکستان تحریک انصاف کا بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع سجاول کے رہنما عبدالرحمن ملاح کا عوام پر نااہل حکمرانوں کی غیر قانونی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔مین بس سٹاپ سے مین پبلک پارک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں عبدالرحمن ملہ، عبدالرزاق کٹی، لالہ دانش دیدار سندھی پٹھان، عمران ملہ، سلیمان لنڈ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کا سفر مشکل ہوگیا ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء جو روزانہ کی بنیاد پر استعمال ہوتی ہیں خراب ہو گئی ہیں۔ محنت کش طبقہ بھی دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔

Shares: