سکھر کے سول ہسپتال میں مردہ عورت کا 4 گھنٹے تک علاج،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

سکھر (باغی ٹی وی رپورٹ)سکھر کے سول ہسپتال میں مردہ عورت کا 4 گھنٹے تک علاج جاری رہا سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

تفصیل کے مطابق سکھر کے سول ہسپتال میں کوشی نامی خاتون ڈیلیوری کے بعد تشویشناک حالت میں آئی سی یو وارڈ میں داخل کیا گیا،جہاں مریضہ کو وینٹی لیٹر پر رکھاگیا،

ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف اپنے یخ بستہ کمروں کی کنڈیاں لگا کر سوگئے ،مریضہ کی انتہائی تشویش ناک حالت کے باعث ورثاء ڈاکٹرزکو ڈھونڈتے رہے ،

وائرل ویڈیو میں ورثاء سے میں ایک شخص نے بتایا کہ نائٹ ڈیوٹی والے ڈاکٹرکو منت سماجت کی ہماری مریضہ کی حالت انتہائی خراب ہے ،ڈاکٹرنے کہاکہ اسے کراچی لے جاؤ،اس شخص کابتانا ہے کہ ڈیوٹی ڈاکٹرسے کہاکہ آپ ہمیں ریفر سلپ بناکردیں ہم اپنی مریضہ کوکراچی لیکر جاتے ہیں تو اس ڈاکٹر نے ریفرکرنے کیلئے 20 ہزار روپے مانگ لئے .

اس دوران ایک گارڈ نے بتایا کہ میں نے قبر میں جاناہے ،میں جھوٹ نہیں بولوں گا مجھے ڈاکٹرنے کہا کہ تم تالہ لگادو تو میںنے ڈاکٹرکی توجہ مریضہ کی طرف دلانے کی کوشش کی اور کہاکہ مریضہ انتہائی سیریس حالت میں ہے ،جس کے جواب میں ڈیوٹی پرموجود ڈاکٹرنے مجھے ڈانٹ دیا اور کہا تمہاراجوکام ہے وہ کرو ،تم کون ہومجھے کہنے والے،دوبارہ کہنے پر ڈاکٹر نے پھرڈانٹ دیا.

اس طرح نوجوان خاتون نام نہادمسیحاؤں کی مسیحائی کی بھینٹ چڑھ کر زندگی کی بازی ہار گئی ،لیکن 4 گھنٹے تک فوت ہونے والی مردہ خاتون کو وینٹیلیٹراور دوسری مشینیں لگی رہیں اور اس کاعلاج چلتا رہا ،کسی ڈاکٹرنے شعبہ انتہائی نگہداشت میں انتہائی تشویشناک حالت میں لائی گئی مریضہ کی طرف توجہ نہ دی.

جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثاء میں سے ایک شخص نے ڈاکٹروں کی نااہلی سے متعلق بتایا کہ ڈیلیوری سے قبل ہم نے اسی سول ہسپتال سے اس خاتون کا الٹراساؤنڈ کرایا ،جس میں بتایا گیا کہ بچی ماں کے پیٹ میں مرچکی ہے ،لیکن جب ڈیلیوری ہوئی تو زندہ بچی پیدا ہوئی جو اس وقت چلڈرن وارڈ میں داخل ہے ،جومردہ تھی وہ زندہ ہے ،جو زندہ تھی وہ ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے مرچکی ہے

جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثاء نے وزیر اعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ کوئی اور بنت حوا ء ان نااہل مسیحاؤں کی غفلت اور لالچ کی بھینٹ چڑھے.

Leave a reply