سکھر آئی جی موٹر وے ڈاکٹر سید کلیم امام نے موٹر وے پولیس کے افسران کو سراہا

0
25

موٹر وے پولیس سکھر سیکٹر
مورخہ5 فروری 2021: سکھر آئی جی موٹر وے ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا ہے کہ موٹر وے پولیس کے افسران رول ماڈل ہیں، خوشی اخلاقی کا دامن نہ چھوڑیں اور اپنے پیشہ ورانہ امور کو محکمے کی مزید نیک نامی کے لئے استعمال کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھوٹکی میں منعقدہ این فائیو اور ایم فائیو کے مشترکہ اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی موٹر وے ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی، ایس پی موٹر وے این فائیو سکھر سیکٹر زاہد نذیر وریاہ اور ایس پی ایم فائیو گڈو غلام قادر سندھو سمیت موٹر وے کے ڈی ایس پیز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ آئی جی موٹر وے کلیم امام کاکہنا تھا کہ موٹر وے پولیس کے افسران و جوان خوشی اخلاقی کے دامن کو مزید مضبوطی سے تھامتے ہوئے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں، کیونکہ پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں موٹر وے پولیس کے محکمے کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، کیونکہ موٹر وے پولیس نیشنل ہائی وے ہو یا موٹر وے پر دوران سفر تکلیف اور پریشانی میں مبتلا ہونے والے مسافروں کی بروقت مدد کرتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ موٹر وے پولیس اپنے محدود وسائل کے باوجود بہتر کام سرانجام دے رہی ہے، جس کا اندازہ مسافروں اور ٹرانسپورٹر حضرات کی جانب سے اظہار تشکر کے موصول ہونے والے پیغامات سے لگایا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایم فائیو ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی موٹر وے کلیم امام کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنے مصروف ترین شیڈول سے ایم فائیو اور این فائیو کے مشترکہ اجلاس عام میں شرکت کرتے ہوئے افسران و جوانوں کا حوصلہ بلند کیا۔ اجلاس میں ایم فائیو کے ایس پی غلام قادر سندھو اور ایس پی این فائیو زاہد نذیر وریاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں سیکٹرز میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے افسران و جوان آئی جی موٹر وے کے بتائے ہوئے اصولوں پر چلتے ہوئے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں، خصوصاً روڈ حادثات میں کمی کے لئے کوشاں ہیں اور محکمہ کی نیک نامی کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں، جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں محکمہ موٹر وے پولیس اپنی نمایاں حیثیت حاصل کرتا جارہا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر آئی جی موٹر وے کلیم امام اور ڈی آئی جی موٹر وے ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی نے بہتر کارکردگی دکھانے والے این فائیو سیکٹر کمانڈر و دیگر کمانڈرز اور افسران کو تحائف بھی دیے۔

Leave a reply