سکھر(باغی ٹی وی رپورٹ) لیجنڈ سسٹر روزی 33 سالہ شاندار تدریسی سفر کے بعد ریٹائر
تفصیل کے مطابق ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے سینٹ میریز ہائی اسکول کی لیجنڈری معلمہ سسٹر روزی کی 33 سالہ تدریسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا۔
ڈی آئی جی فیصل چاچڑ نے سسٹر روزی کی رہنمائی، نظم و ضبط، اور تعلیم سے لگن کو اپنی کامیابیوں کا بنیاد قرار دیا اور کہا کہ وہ آج جو کچھ ہیں، اس کا سہرا ان کی تربیت کو جاتا ہے۔
تقریب میں پیرش پادری ریورنڈ فادر یاسر، ایڈمن ممبر مسز شمیم سرفراز، سینئر ٹیچر مسز سیما شفیل، اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
ڈی آئی جی نے سسٹر روزی کو شاندار یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کے ساتھ کام کرنے والے اسٹاف کو روایتی اجرک کے تحفے دیے۔ شرکاء نے سسٹر روزی یعقوب کے ناقابلِ فراموش تدریسی سفر کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔