میرپورماتھیلو(باغی ٹی وی،نامہ نگارمشتاق لغاری)سکھر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا پاراچنار واقعے کے خلاف احتجاج

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر نے پاراچنار میں معصوم افراد کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی اور حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وکلاء جن میں قربان کلواڑ، ظہیر صوفی بابر، امتیاز شیخ، فرحان راجپوت، آصف علی سومرو، شاہد علی میمن، قربان شر، نورالدین چوہان، محمد علی چھدھر، وسیم پٹھان، محمد نواز سومرو سمیت دیگر شامل تھے نے مظاہرے کے دوران حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور قانونی ورثاء کو انصاف فراہم کیا جائے۔

وکلاء نے کہا کہ معصوم جانوں کے ضیاع کا یہ واقعہ انتہائی قابلِ افسوس ہے اور حکومت کو اس پر فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ورثاء کو معاوضہ دینا چاہیے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے پاراچنار کے شہداء کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انصاف کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔

Shares: