سکھر (باغی ٹی وی ،نامہ نگار) ڈی آئی جی فیصل چاچڑ کی قیادت میں کامیاب پولیس کارروائیاں، اہم گرفتاریاں
تفصیل کے مطابق ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی زیرِ نگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں اہم کامیابیاں حاصل کی گئیں ہیں خیرپور کے تھانہ ٹنڈو مستی کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ڈکیت بہادر مری اور عظیم بگٹی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
بہادر مری ڈکیتی، چوری، قتل اور پولیس مقابلوں سمیت 6 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا، جبکہ عظیم بگٹی کے کرمنل ریکارڈ کی تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔اسی ضلع میں تھانہ رانی پور کی کارروائی میں منشیات فروش عامر چانڈیو کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم 6 سے زائد مقدمات میں ملوث تھا۔
گھوٹکی کے تھانہ اے سیکشن میں جائیداد کے تنازعے پر اپنے والد بھرام سنگھڑ کو قتل کرنے والے ملزم علی حسن سنگھڑ کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے قبضے سے غیر قانونی پستول برآمد ہوا اور اس کے خلاف 25 آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ڈی آئی جی سکھر نے ان کامیاب کارروائیوں پر ایس ایس پی خیرپور اور گھوٹکی کو شاباش دی اور پولیس ٹیموں کے لیے سی سی سیکنڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔