راولپنڈی سلطان پورہ کے باسی کیوں سڑک پر آگئے جانیئے
راولپنڈی_ شہر کے ہر کونے سے پانی دوپانی دو کی سدا بلند ہو رہی ہیں واسا حکام اور منتخب نمائندے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں شدید گرمی کے موسم میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن کیمٹی وراہنما تحریک انصاف نے سلطان پورہ کے دورے کے موقع پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے شہر میں پانی کی شدید قلت کے مسئلے پر احتجاجی دستخطی مہم چلا رکھی ہے جس کا مقصد اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں تک شہریوں کی آواز پہنچانا ہے۔
دور قدیم میں لوگ پانی کی وجہ سے نقل مکانی کرتے تھے جہاں پانی قریب ہوتا وہاں ڈیرے ڈالے جاتے تھے اب شہری گھر کرایہ یا خریدنے سے پہلے معلومات لیتے ہیں کہ اس علاقے میں پانی کی قلت تو نہیں۔
منتخب نمائندوں نے الیکشن میں بڑے بڑے حسین خواب دیکھائے تھے لیکن الیکشن جیتنے کے بعد زاتی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔ہم چیف جسٹس آف پاکستان وزیراعظم پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ راولپنڈی کے شہریوں کو بنیادی حقوق دلوائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لیں سکیں۔اس موقع پر حاجی اول خان صدر سلطان پورہ ویلفیر سوسائٹی،بابرزمان قریشی کونسلر،حاجی نصیر بھٹی کونسلر،اصلاح الدین خان صدر انصاف ورکرز اتحاد،حاجی منان خان،لیاقت خان شینواری نے بھی خطاب کیا۔