سلطان قابوس کی نماز جنازہ ادا،عمان کا کون ہو گا نیا سلطان؟ اعلان کر دیا گیا

0
42

سلطان قابوس کی نماز جنازہ ادا،عمان کا کون ہو گا نیا سلطان؟ اعلان کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمان کے سربراہ سلطان قابوس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ مسقط کی جامع مسجد میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے.

عمان کے سربراہ سلطان قابوس گزشتہ روز وفات پا گئے تھے، سلطان قابوس 1970 سے برسر اقتدار تھے، وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔ سلطان کا کوئی جانشین نہیں تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق حیتم بن طارق کو نیا سلطان مقرر کر دیا گیا ہے وہ جلد اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے سلطان قابوس کے انتقال اظہارتعزیت کیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سلطان قابوس بصیرت رکھنے والے انسان تھے،سلطان قابوس نے عمان کو متحرک اور جدید ریاست میں تبدیل کیا،عمان نے محبوب قائد اور پاکستان نے قریبی قابل اعتماد دوست کوکھودیا،

واضح رہے کہ عمان کے سلطان قابوس بن سید السید 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ گذشتہ ماہ وہ بیلجیم میں طبی معائنے اور علاج کروانے کے بعد وطن واپس آئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق وہ سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔

سلطان قابوس غیر شادی شدہ تھے اور ان کا کوئی وارث یا نامزد جانشین نہیں تھا۔ ان کی موت پر عمان میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے

Leave a reply