جھل مگسی،باغی ٹی وی(نامہ نگاررحمت اللہ بلوچ) گنداواہ کے سیاسی سماجی راہنما سیدسلطان شاہ بخاری نے چیرمین مشتاق احمد ترین سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گنداواہ کے سامنے اورساتھ کچرے کا ڈھیر خطرناک حد تک بڑھ گیاہے جہاں سے شدید بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے

پورے شہر کی بچیاں اس اسکول میں پڑھتی ہیں خدارا ان پھول جیسی بچیوں کا کچھ تو خیال کیا جائے افسوس کی بات ہے کہ سفارش کی بنیاد پر من پسند نالاق ور نااہل لوگوں کے صرف امیروں، پیروں ،وڈیروں اور اپنے رشتہ داورں کے سفارشی نام لکھ کر ان کو گھر بیٹھے تنخواہ دی جا رہی ہے

نہائت افسوس کا مقام ہے کہ اتنا عملہ اور اور ایم سی کا روسی ٹریکٹر ہونے کے باوجود شہر کے مین گزر گاہوں کی صفائی نہیں کی جارہی

اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہاہے، ہم مشتاق ترین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کا فوری طور پر نوٹس لے کر کچرا اٹھایا جائے اور ہمیں احتجاج اور قانونی چارہ جوئی پر مجبور نہ کیا جائے.

Shares: