کیاسنی اتحاد کونسل میں پھوٹ پڑ گئی ؟

0
76
suni itehad concil

صاحبزادہ حامد رضا نے شیر افضل مروت کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں فضول کی میڈیا پبلسٹی کے لئے عمران خان کا برا نہیں سوچ سکتا صرف اسی لئے خاموش ہوں، ہدایات لے کر پھوٹ مت ڈلوائیں۔صاحبزادہ حامد رضا نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے دوست اپنے معاملات گھر میں ہی حل کریں تو بہتر ہے، سنی اتحاد کونسل کا فیصلہ عمران خان نے کیا تھا ، میری طرف سے کوئی درخواست نہیں کی گئی تھی، انتخابی نشان سے لے کر مخصوص نشستوں تک میرے پاس بتانے کو بہت کچھ ہے، اگر میں نے بھی ٹاک شوز میں بیٹھ کر کچھ بول دیا تو کئی لوگ شکل دکھانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے، میری کمٹمنٹ عمران خان کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی،صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ انتخابی نشان سے لے کر مخصوص نشستوں تک میرے پاس بتانے کو بہت کچھ ہے منہ کھول دی تو پی ٹی آئی والے کہی کے نہیں رہے گے. ذرائع کے مطابق حامد رضا نے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام اسلاموفوبیا کے حوالے سے تقریب میں شرکت بھی نہیں کی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے حامد رضا کو باضابطہ دعوت نامہ بھی بھیجا گیا تھا، ان کا نام تقریب کے اسپیکرز میں بھی شامل تھا، حامد رضا شیرافضل مروت کے بیان کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے، حامد رضا گزشتہ روز پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں بھی شکایات کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شیر افضل خان مروت نے کہا تھا کہ پارٹی سے 2 فیصلے غلط ہوئے جس کی ہم بھاری قیمت ادا کررہے ہیں، پہلی غلطی اس وقت ہوئی جب بانی پی ٹی آئی نے جمعیت علمائے اسلام (شیرانی) گروپ سے الائنس کا کہا۔ 3، 4 دن بعد اچانک مولانا محمد خان شیرانی صاحب کی پارٹی کا پتا کٹ گیا اور بلے باز (پی ٹی آئی نظریاتی) سامنے آگئی۔

Leave a reply