زرتاج گل کو سنی اتحاد کونسل کا پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کی منظوری
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے زرتاج گل کو سنی اتحاد کونسل کا پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے۔
سنی اتحاد کونسل نے زرتاج گل کو اپنا پارلیمانی لیڈر نامزد کیا تھا،قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب نے8 جون کو قومی اسمبلی میں بطور پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کے نام کا اعلان کیا تھا عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے زرتاج گل پارلیمانی لیڈر ہوں گی، جبکہ زین قریشی قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ہوں گے، احمد چٹھہ بھی قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ہوں گےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بھی زرتاج گل کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔
قبل ازیں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے لیے چار نام تجویز کیے تھے، جن میں زرتاج گل، صاحبزادہ محبوب سلطان، زین قریشی اور احمد چٹھہ شامل تھے۔