سنی اتحاد کونسل کا آج بھر پور احتجاج کا فیصلہ

0
42
gohar

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں صاف و شفاف انتخابات نہیں ہوئے،پوری دنیا اس کی گواہی دے رہی ہے ۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم آئینی طریقہ کار اپنا کر احتجاج کرتے رہیں گے،جب ان سے سوال کیا گیا کہ آج ایوان میں کیا ہونے جارہا ہے آپ احتجاج کریں گے یا کارروائی ہونے دیں گے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کارروائی بھی ہوگی اور احتجاج بھی ہوگا،آج جمہوریت کیلئے ایک سیاہ دن ہے جن لوگوں کو ایوان میں نہیں ہونا چاہئے تھا وہ ایوان میں بیٹھے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ ہمارا کردار مثبت ہوگا ، ہم آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر آگے بڑھیں گے اور ہم ملک کی بہتری کیلئے کام کریں گے ۔

دوسری جانب رہنما پاکستان تحریک انصاف زرتاج گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن مینڈیٹ چور ہے، عوام کے ووٹوں پر ڈاکا ڈال کر آئی ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ یہ جو زبردستی جیت کر آئے ہیں، ان کے چہروں پر 12 بجے ہوتے ہیں، اصل میں بانی پی ٹی آئی اور فارم 45 جیت چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ فارم 47 اور فارم 49 والے ہار پہن رہے ہوتے ہیں، احسن اقبال کا اپنا بھی ووٹ چیک ہونا چاہیے۔زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوام فیصلہ کر چکے ہیں، یہ زبردستی خانہ پوری ہو رہی ہے، ان کو خود بھی یقین نہیں ہے ایوان میں ان کی شکلیں دیکھا کریں۔
سنی اتحاد کونسل کے رہنما اسد قیصر نے بھی پارلیمنٹ میں احتجاج کرنے کا اشارہ دے دیا ،انہوں نے کہا ہم اس جعلی اسمبلی کو نہیں مانتے،

Leave a reply