بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ویرات کوہلی کے شاٹ سلیکشن پر برس پڑے جبکہ سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے اپنے بورڈ پر پھٹ پڑے-
باغی ٹی وی: اتوار کو آسٹریلیا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے آخری روز ویرات کوہلی جنہوں نے 44 رنز سے کھیل کا آغاز کیا، صرف 5 رنز ہی مزید بناسکے اور 49 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے کوہلی کی جانب سے کھیلے گئے غیر ذمہ دارانہ شاٹ کی بدولت سلپ میں ان کی گیند اسمتھ نےشانداراندازمیں کیچ کی، یہ دیکھ کر ناصرف بھارتی شائقین بلکہ سابق بھارتی کرکٹرزاورتجزیہ کار بھی نالاں ہوئے۔
بھارتی محکمہ موسمیات نےکچ اورسوراشٹرا کیلئےاورنج الرٹ جاری کردیا
https://twitter.com/ABVan/status/1667867324723138561?s=20
لائیو ٹی وی پروگرام میں گواسکر سے میزبان نے سوال کیا کہ بھارت کے 2 گیندوں پر 3 آؤٹ ہوئے، خاص طور پر جیسے ویرات کی وکٹ گری تو انہوں نے وہ شاٹ کیسے کھیلا؟
جواب میں سنیل گواسکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی برا شاٹ تھا، یہ آف اسٹمپ کے باہرایک بہت ہی عام شاٹ تھاشاید اسےاپنی ہاف سنچری کرنے کی زیادہ فکر تھی کیونکہ اس کے لیے ایک رن درکار تھا، یہ ہوتا ہے جب آپ کسی مائیل اسٹون کے نزدیک ہوتے ہیں،آپ مجھ سے پوچھ رہی ہیں کہ اس نے یہ کیسے کیا، آپ کو یہ ویرات کوہلی سے پوچھنا چاہیے کہ انہوں نے یہ شاٹ کیوں کھیلا؟ ہم کئی بار یہ بات کرچکے ہیں کہ جب ہمیں میچ جیتنا ہو تب ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہوتی ہے-
کوئی ہراساں کر رہا ہے الیکشن کمیشن اس کے خلاف کارروائی کرے،عدالت
انہوں نےکہا کہ کوہلی اتنی بات کرتا ہے کہ میچ کیسے جیتنا ہے، اس کے لیے لمبی اننگز کی ضرورت ہوتی ہے، پھر آپ یہ کیسے کرسکتے ہیں، جب گیند آف اسٹمپ کے باہر ہو تو آپ اسے کیسے کھیل سکتے ہیں؟-
دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر نے چند مخصوص کھلاڑیوں کو اسٹار بنانےپرکڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، گوتم گمبیھر نےکہا کہ کرکٹ ٹیم میں چند مخصوص کھلاڑ یو ں کی بےتحاشا تشہیر کی جاتی ہے۔
This is not his frustration over few high limelighted players this is the harsh reality of today's generation. Players thinks they are bigger than the national team.
Direct attack no bakwaas https://t.co/KuoOMaL64W— Jitendra Singh (@ijitendrasngh) June 12, 2023
انہوں نے کہا کہ بھارت میں کچھ کھلاڑی ٹیم سے بھی بڑے ہوگئے ہیں۔ دیگرملکوں میں قومی ٹیمیوں کو اہمیت دی جاتی ہے لیکن بھارت میں لوگ ٹیم کے بجائے چند کھلاڑیوں کے دیوانے ہوتے ہیں۔ گوتم گمبھیر نے کہا کہ براڈ کاسٹر اور میڈیا چند کھلاڑیوں کی پی آر کمپنی بن کر رہ گیا ہے۔ تین کھلاڑیوں کو بار بار دکھائیں گے تو وہی اسٹار بنیں گے۔
سعودی عرب:سیکورٹی اہلکار کو قتل کرنے کےمجرموں کو سزائے موت
سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے تمام اسٹیک ہولڈرز جس میں میڈیا بھی شامل ہے چند کرکٹرز کو ہی پروموٹ کرتے رہتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ اسٹار بن جاتے ہیں۔