ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی)ملکی استحکام کیلئے پنجاب حکومت کے ضابطہ اخلاق پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے ،پاک فوج کی تائید وحمایت جزو ایمان ہے ،متحدہ امن کمیٹی کے رہنما سفیرامن مولانا قاری جمال عبدالناصر ،علامہ پیر عبدالغفور سیفی ،مخدوم محمد زاہد قریشی نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالٰی کا انعام ہے جسے ہمارے آباء و اجداد نےمال جان اولاد عزت و آبرو قربان کرکے حاصل کیاتھا ،
آج اسکو بچانا اور خوشحال ترقی یافتہ پاکستان بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے محرم الحرام میں علماء وذاکرین پنجاب حکومت کے ضابطہ اخلاق پر عمل کریں ملک امن کا گہوارہ بن جائیگا، لوڈ سپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی ہے، مجالس اور روٹ کے لائسنس کے مطابق وقت کی پابندی پر سختی سے عمل کیا جائے .حضرت تھانوی کافرمان ہے اپنے مسلک کو چھوڑو نہیں دوسروں کے مسلک کو چھیڑو نہیں فارمولے پر عمل کیا جائے ہملک میں فرقہ واریت کی لعنت ختم ہوجائیگی ،نفرت انگیزی اور گالم گلوچ کرنے والے ذاکرین اور خطباء کی ہمیشہ کیلئے زبان بندی کی جائے،
تشدد نفرت اور دل آزاری کی گفتگو کرنے والے ملک اور دین کے دشمن ہیں عوام مشتعل ہونے کی بجائے قانون کا دروازہ کھٹکھٹائیں، کہیں اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو دنگافساد نہیں صبر وتحمل سے انتظامیہ کو درخواست دی جائے اسی طرح اگر کسی جگہ کوئی مشتبہ فرد یا بیگ وغیرہ دیکھیں تو فی الفور 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دیں مزید گفتگو کرتے ہوئے مولانا قاری جمال عبدالناصر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران چاک وچوبند ہیں اور 24 گھنٹے ڈیرہ غازیخان کے امن کیلئے علمائے کرام کیساتھ رابطے میں ہیں ان شاء اللہ محرم الحرام امن سے گزرے گا اور ملک دشمن عناصر ناکام ہونگے،
تمام مسالک کے علمائے کرام آئمہ مساجد خطباء اور طلباء سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ مساجد ومدارس میں قیام امن کیلئے خصوصی دعائیں کرائیں اللہ تعالٰی ہمارے وطن پاکستان کو امن کاگہوارہ بنائیں آمین ،اس موقعہ پر چوہدری عامر فاروق مولانا فہد عزیز بلوچ مولانا عابد الرحمان کھوسہ قمر علی شمسی سید واجدحسین شاہ حکیم عبدالمنان شاکر سلیم الیاس مظہر رمضان ودیگر عہدیداران موجود تھے-