جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف حکومت کی جانب سے طاقت کے استعمال کی حمایت کر دی۔
چینیوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اُن کی جماعت پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشتگردوں کے خلاف طاقت کا بھرپور استعمال کیا جانا چاہیے۔سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ افغانستان سے کالعدم تحریک طالبان کے عناصر پاکستان میں داخل ہو کر دہشتگرد کارروائیاں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حالات انتہائی خراب ہیں اور لوگ خوف کے باعث گھروں سے باہر نکلنے سے قاصر ہیں۔پاک افغان کشیدگی پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے زور دیا کہ مسائل کو مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے
سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز کی اسپتال پر کارروائی، 460 افراد قتل
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 16 ملین ڈالر کا اضافہ
شبر زیدی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ درج











