اسلام آباد ، سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت16 جون تک ملتوی کر دی گئی

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی، وکیل صلاح الدین جواب الجواب دلائل جاری رکھیں گے ،وکیل صلاح الدین نے عدالت میں کہا کہ جج کے تبادلہ سے سیٹ خالی نہیں ہو سکتی،جج کے مستقل ٹرانسفر سے آرٹیکل 175اے غیر موثر ہو جائیگا، ماضی میں کسی جج کی ایک سے دوسری ہائیکورٹ میں مستقل ٹرانسفر کی کوئی مثال نہیں ،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ موجودہ ججز ٹرانسفرز کیس اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے،وکیل صلاح الدین نے کہا کہ آرٹیکل 200 کے تحت صرف عبوری ٹرانسفر ہو سکتا ہے، مستقل تقرری صرف جوڈیشل کمیشن کر سکتا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آرٹیکل 175 اے کے تحت نئی تقرری ہو سکتی ہے،نئی تقرری اور تبادلہ کے معنی الگ الگ ہیں ،وکیل صلاح الدین نے کہا کہ جج ٹرانسفر کیلئے با معنی مشاورت ہونی چاہیے، با معنی مشاورت کے بغیر تبادلہ کا سارا عمل محض دکھاوا ہے ،یہاں معلومات کو چھپایا گیا اور غلط معلومات دی گئی،

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ عدالت کے سامنے آئینی و قانونی نقطہ کی تشریح کا معاملہ ہے،ہر چیز ایگزیکٹو کے ہاتھ میں نہیں تھی،تبادلے پر جج سے رضامندی بھی لی جاتی ہے،،وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ایکٹ سیکشن تھری میں تقرری کی بات ہے ٹرانسفر کا ذکر تک نہیں، جوڈیشل کمیشن رول 6میں "ریجن” لفظ ہے،جسٹس نعیم اختر نے اٹارنی جنرل سے سوال کیا تھا جس کا جواب نہیں دیا ، اٹارنی جنرل نے کہا کہ سوال تھا کہ معاملہ جوڈیشل کمیشن کے ایجنڈے میں شامل تھا یا نہیں، جوڈیشل کمیشن کے میٹنگ منٹس آپکے پاس موجود ہیں وہ دیکھ لیں، وکیل صلاح الدین نے کہا کہ میرے پاس میٹنگ مینٹس کا خزانہ نہیں ہے، جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ میٹنگ منٹس کے حوالے سے کچھ سوالات آخر میں آپ سے پوچھیں گے،

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ یہ فرسٹ ایمپریشن کا کیس ہے ہمیں مستقبل کیلئے اس کیس کا فیصلہ کرنا ہے، بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ پہلے راؤنڈ میں بھی یہ باتیں کی کہ جوڈیشل کمیشن نے کنسیڈر نہیں کیا،جسٹس صلاح الدین نے کہا کہ اگر 16 جون کو کیس پر سماعت مکمل ہوئی تو مشاورت کے بعد شارٹ آرڈر دے دیں گے،وکیل صلاح الدین نے استدعا کی کہ کل تک کیس کی سماعت کر دیں، جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ کل بینچ میں موجود کچھ ججز دستیاب نہیں ہیں،وکیل صلاح الدین نے کہا کہ آج دن ایک بجے کے بعد سماعت دوبارہ رکھ لی جائے، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آج سماعت مکمل نہیں ہو پائے گی،

Shares: