سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس خارج کیا جاتا ہے.جسٹس یحیٰی آفریدی کا تفصیلی نوٹ جاری

ministry of law

پنجاب اورخیبرپختونخوا انتخابات کیس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے تفصیلی نوٹ جاری کر دیا

جسٹس یحییٰ آفریدی نے تفصیلی نوٹ میں کہا ہے کہ انتخابات کا معاملہ لاہوراور پشاور ہائیکورٹس میں زیر التوا ہے سپریم کورٹ ماضی میں قرار دے چکی کہ معاملہ ہائیکورٹ میں ہو تو مداخلت نہیں ہو سکتی انتخابات کیس میں فریقین سیاسی موقف تبدیل کرتے رہے ہیں سیاسی معاملہ عروج پر ہو تو عدالت کو مداخلت سے گریز کرنا چاہئے،ازخودنوٹس اور آئینی درخواستیں ناقابل سماعت ہیں، سپریم کورٹ کا از خود نوٹس خارج کیا جاتا ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے نوٹ میں یہ بھی کہا کہ ازخود نوٹس اور آئینی درخواستیں ناقابل سماعت ہیں خود کو بینچ کا حصہ رکھنے کا معاملہ چیف جسٹس پر چھوڑتا ہوں

 فیصلے کی نہ کوئی قانونی حیثیت ہوگی نہ اخلاقی

 چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا بار بار ٹوٹنا سوالیہ نشان ہے،

 انصاف ہونا چاہیئے اور ہوتا نظر بھی آنا چاہیئے،

 عدالتوں میں کیسسز کا پیشگی ٹھیکہ رجسٹرار کو دے دیا جائے

واضح رہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں الیکشن بارے سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا، کیس کی سماعت کے لئے نو رکنی بینچ تھا تا ہم آج کے دن میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اٹارنی جنرل اور سیاسی جماعتوں نے فل کورٹ کی استدعا کی جو مسترد کر دی گئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بینچ نے پیر کو سیکرٹری دفاع، خزانہ کو طلب کر لیا

Comments are closed.