سپریم کورٹ، آئینی بینچ میں مقدمات کی سماعت ہوئی
آرمی چیف کی توسیع کیخلاف درخواست سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے عدم پیروی پر خارج کردی۔رجسٹرار آفس کے درخواست پر نا قابل سماعت کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فیصلہ کیا۔
بول نیوز کیخلاف تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں پر سماعت کرنے والا آئینی بینچ ٹوٹ گیا،جسٹس عائشہ ملک نے تنخواہوں سے متعلق از خود نوٹس کیس سننے سے انکار کردیا،عدالت نے کہا کہ بول نیوز ملازمین تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے نیا آئینی بینچ تشکیل دیا جائے گا۔جسٹس امین الدین نے کہا کہ معزز جج صاحبہ نے از خود نوٹس سننے سے انکار کیا ہے۔آج عدالتی کاروائی کو ملتوی کر رہے ہیں،تنخواہوں کا کیس نئے آئینی بینچ میں سماعت کیلئے لگے گا۔
سپریم کورٹ آئینی بینچ نے اعلی عدلیہ ججز کی پارلیمنٹ میں تقریروں کیخلاف درخواست خارج کر دی، عدالت نے درخواست گزار محمد اختر نقوی کی عدم پیروی پر درخواست خارج کی،آئینی بینچ نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے،جسٹس امین الدین خان سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی
سپریم کورٹ، ایک وقوعہ پر دو مقدمے، درخواست خارج
سپریم کورٹ،آئینی بینچ میں ایک وقوعہ پر 2ایف آئی آر کے اندراج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل درخواستگزار وسیم احمد خان کی سرزنش کردی،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ سپریم کورٹ میں ایسے کیسز کی وجہ سے زیرالتوا مقدمات کی تعداد60ہزار ہو چکی ہے،ہمیں 60ہزار زیرالتوا مقدمات بار بار یاد کرائے جاتے ہیں،کیوں نہ آپ کی درخواست جرمانہ کیساتھ خارج کریں،آپ تو وکیل ہیں آپ بھی ایسے کیسز عدالتوں میں دائر کریں گے؟جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ صغران بی بی کیس میں عدالت فیصلے دے چکی ہے،دوسر ی ایف آئی آر کے اخراج کیلئے ہائیکورٹ کیوں نہیں گئے؟سپریم کورٹ آئینی بنچ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔
پچھلے اتوار 2 کروڑ پاکستانیوں نے غیراخلاقی سائٹس تک رسائی کی کوشش کی، چیئرمین پی ٹی اے
اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن طاہر اشرفی کاوی پی این فتویٰ سے اختلاف
وی پی این غیرشرعی، فتویٰ پر کھراسچ میں مذہبی رہنماؤں کا ردعمل
وی پی این کا استعمال غیر شرعی،فتویٰ غلط ہے،مولانا طارق جمیل
دہشتگردوں کا ہتھیار "وی پی این” حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا
دہشتگرد بھی وی پی این کا استعمال کر کے اپنی شناخت چھپانے لگے
غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے ایک محفوظ عمل متعارف
سوشل میڈیا،فحش مواد دیکھنے کیلئے پاکستانی وی پی این استعمال کرنے لگے
پاکستان میں سوشل میڈیا پر فحش مواد دیکھنےکا رجحان بڑھنے لگا








