سپریم کورٹ، پانامہ تحقیقات،جماعت اسلامی کی درخواست نمٹا دی گئی
سپریم کورٹ،آئینی بینچ میں جماعت اسلامی نے پانامہ اسکینڈل معاملہ پر نیب سے رجوع کرنے کی حامی بھرلی
سپریم کورٹ آئینی بینچ نے پانامہ اسکینڈل معاملہ پر جماعت اسلامی کی درخواست نمٹا دی،جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ پانامہ میں مخصوص کیس میں جے آئی ٹی بنائی گئی۔علم نہیں پانامہ اسکینڈل کے باقی مقدمات کدھر گئے۔وکیل جماعت اسلامی نے کہا کہ یہی ہمارا موقف ہے باقی کیسز کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ نیب کو اس سلسلے میں کوئی درخواست نہیں دی گئی۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ نیب کسی معلومات پر بھی ایکشن لے سکتا ہے،جماعت اسلامی کی درخواست نیب کیلئے انفارمیشن ہے، جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ نیب کا اختیار ترامیم کے بعد کم ہوگیا ہے۔نیب نئی ترامیم کے مطابق ہی معاملہ کو دیکھ سکتا ہے۔وکیل جماعت اسلامی نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ نیب ہماری درخواست پر پانامہ کی تحقیقات کرے۔پانامہ پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی مثال موجود ہے۔
جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ کس کیس میں کیا ہوا عدالت کا کنسرن نہیں ہے۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جے آئی ٹی پانامہ اسکینڈل کس قانون کے تحت بنائی گئی تھی۔کیا نیب قانون میں جے آئی ٹی کی گنجائش ہے۔وکیل جماعت اسلامی نے کہا کہ پانامہ اسکینڈل میں جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی تھی۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ نیب سے داد رسی نہ ہوتو سپریم کورٹ کی بجائے ہائیکورٹ جائیے گا۔
دوسری جانب سپریم کورٹ آئینی بینچ نے گلگت بلتستان اعلی عدلیہ تقرری کیس کی سماعت آئندہ ہفتہ تک ملتوی کردی،عدالت نے کیس کی سماعت درخواست گزار وکیل مخدوم علی خان کی درخواست پر کیس ملتوی کیا،وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ حالات کی وجہ سے اسلام آباد نہیں آسکا۔گلگت بلتستان عدلیہ میں تقرریوں کا معاملہ اہم ہے۔ویڈیو لنک سے دلائل دینا مشکل ہوگا،عدالت کوئی آئندہ ہفتہ کی تاریخ دے دے،میں اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر آکر دلائل دونگا۔
سپریم کورٹ کا تلور شکار کیخلاف کی سماعت کرنے والا آئینی بینچ ٹوٹ گیا،جسٹس جمال خان مندوخیل نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں تلور شکار کیخلاف کیس سن چکا ہوں ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ تلور شکار کا تصور مارخور کے آفیشل شکار کیطرح ہے۔مارخور کے شکار کو ٹرافی ہنٹنگ کانام دیا گیا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ تلور کے شکار اور آئیبیکس ٹرافی ہنٹنگ میں فرق ہے۔جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ یہ تو تلور تو ہجرت کرنے والے پرندے ہوتے ہیں۔
سپریم کورٹ آئینی بینچ نے اسٹوڈنٹس یونین بحالی کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس کردیا،سپریم کورٹ نے درخواست پر صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کر دیا ،آئینی بینچ نے اسٹوڈنٹس یونین پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے،سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کو درخواست پر نمبر لگانے کا حکم دے دیا،جسٹس امین الدین خان پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی
بشریٰ بی بی ریڈ زون روانہ،وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب
میں جیل میں،اب فیصلے بشریٰ کریں گی،عمران خان کے پیغام سے پارٹی رہنما پریشان
پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ کا مشن کامیاب، سیاست میں باضابطہ انٹری،علیمہ "آؤٹ”
عوام نے 24 نومبر کی کال مسترد کر دی، شرجیل میمن
پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بھی "وڑ”گیا
عمران خان کی جانب سے "فائنل کال” پنجاب میں "مس کال” بن گئی
پی ٹی آئی احتجاج،خیبر پختونخوا سے 12 سو سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں،شرکا کی تعداد