اسلام آباد: سپریم کورٹ کے چار سینئر ججز نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں 10 فروری کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو مؤخر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ خط جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عائشہ ملک کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ ان ججز کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کیا جائے تاکہ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کے حوالے سے مکمل مشاورت اور غور کیا جا سکے۔

سپریم کورٹ میں 10 فروری کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں سپریم کورٹ میں 8 ججز کی تعیناتی کا معاملہ زیر غور آنا تھا۔ اس اجلاس کے دوران مختلف اہم قانونی امور پر فیصلہ کرنے کی توقع تھی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے بھی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد یہ معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس خط میں ججز نے اجلاس کی تاریخ کو مؤخر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ اس پر مکمل غور و فکر کیا جا سکے اور تمام فریقین کی مشاورت کو مدنظر رکھا جا سکے۔

بنگلہ دیش کی بحریہ کے سربراہ کی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات

سیاسی جماعتیں انتشار کی بجائے استحکام پاکستان کے لئے کردار ادا کریں.حافظ طلحہ سعید

Shares: