وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے مخصوص ججز اپنی انا کو پسِ پشت ڈالیں، آئین کی تعظیم کریں ریاست ججز کو جواب دہ نہیں ، عدلیہ قانون کے سامنے سر تسلیم خم کرے۔
باغی ٹی وی : عرفان قادر نے کہا کہ چاہتے ہیں عدلیہ میں تقسیم ختم ہو ، فردِ واحد کسی بھی ادارے پر حاوی نہ ہو کہا جاتا ہے پارلیمنٹ قانون بنانے سے پہلے ہم سے مشورہ کرے ، کل کو حکومت اور پارلیمنٹ بھی کہہ سکتی ہےکہ فیصلہ دینے سے پہلے ہم سے پوچھ لیا کریں۔
آڈیو لیکس انکوائری کمیشن اور مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار
عرفان قادر نے کہا کہ لگتا ہے یہ لوگ کسی خاص سیاسی گروپ کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں، مقدمات کی سماعت کے دوران سوال کیا جاتا ہے حکومت کیا کررہی ہے؟ قانون سازی سے پہلے ہم سے مشاورت کیوں نہیں کی گئی؟ آپ یہ نہیں کہہ سکتے اسی طرح پارلیمنٹ یہ نہیں کہہ سکتی کہ سپریم کورٹ کیا کررہی ہے؟ ایک سیاسی دھڑا ریاست اور اداروں کو کمزور کرنے میں مصروف ہے۔
یاسمین راشد کی قیادت میں کورکمانڈرہاؤس لاہورپہنچا اور توڑ پھوڑ کی،ملزم کا اعترافی بیان
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص ججز اپنی انا کو پسِ پشت ڈالیں، آئین کی تعظیم کریں، ہم نے بھی دل بڑا کیا ہے، مل کر قوم اور ملک کے لیے کام کریں۔