سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں مارگلہ ہلز کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت عید کےبعد تک ملتوی کر دی گئی
سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کا توسیعی حصہ گرانے کا حکم دے دیا،دوران سماعت عدالت نے کہا کہ مونال ریسٹورنٹ کی جانب درخت بھی کاٹے گئے، سی ڈی اے فوری طور پر نئے درخت لگانا یقینی بنائے،مارگلہ ہلز کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانا ہے،
چئرمین سی ڈی اے نے عدالت میں کہا کہ مونال ریسٹورنٹ کی توسیع غیرقانونی ہے، غیرقانونی توسیع اور درخت کاٹنے پر مونال کو سیل کر دیا
وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ
چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ مارگلہ ہلز پر دی گئی تمام لیز کا دوبارہ جائزہ لیں،مارگلہ ہلز کا بڑا حصہ پنجاب اور کے پی میں بھی آتا ہے،مارگلہ ہلز پر ہر قسم کی غیرقانونی تعمیرات بند ہونگی ،
مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی