سپریم کورٹ کا مونال بارے فیصلہ پر اسٹے دینے والا سینئر سول جج معطل

court

سپریم کورٹ کے مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے کے باوجود اسٹے دینے والے سینئر سول جج کو معطل کر دیا گیا

اسٹے دینے والے سینئر سول جج انعام اللہ کو او ایس ڈی بنا کر فوری ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر سول جج کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دے دیا ،
سینئر سول جج انعام اللہ کے انکوائری افسر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی ہوں گے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے آج سینیر سول جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ بھی طلب کیا تھا

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے رواں سال جون میں نیشنل پارک پیر سوہاوہ روڈ پر مونال تمام ریسٹورینٹس 3 ماہ میں مکمل ختم کرنے کا حکم دیا تھا،گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے نیشنل پارک ایریا میں بنے ریسٹورینٹس کی نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مسترد کردیا تھا اور نیشنل پارک ایریا میں بنے ریسٹورینٹس بند کرنے کا اپنا فیصلہ برقرار رکھا، جس کے بعد مونال کو بند کر دیا گیا ملازمین کو فارغ کر دیا گیا اور مونال کو مسمار کر دیا گیا.

Comments are closed.