سپریم کورٹ میں عمران خان کے لانگ مارچ کیخلاف ایک اور درخواست دائرکر دی گئی
سینیٹر کامران مرتضی ٰنے آئینی درخواست دائر کردی درخواست میں وفاق، چاروں صوبوں، عمران خان اور تحریک انصاف کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وفاق اور صوبوں کو حکم دیا جائے کہ لانگ مارچ کے دوران عوام کے بنیادی حقوق متاثر نہ ہوں وفاق اور صوبے کو حکم دیا جائے کہ لانگ مارچ والوں کا جلسہ اسلام آباد کی آبادی سے باہر ہو،تحریک انصاف کو احتجاج سے متعلق قوانین اور پیرامیٹرز پر عمل کا حکم دیا جائے، تحریک انصاف نے 25 مئی کو سپریم کورٹ کو کرائی گئی یقین دہانی کی خلاف ورزی کی،
تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، لانگ مارچ کل جمعرات کو وزیرآباد سے شروع ہو گا جبکہ عمران خان لانگ مارچ کے پنڈی پہنچنے پر شریک ہوں گے، لانگ مارچ کی قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے، لانگ مارچ کی قیادت خیبر پختونخواہ سے پرویز خٹک، فیصل آباد سے اسد عمر کریں گے،وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے لانگ مارچ کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کے شرکاء کو وزیرآباد سے راولپنڈی تک ہر شہر میں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے اورلانگ مارچ کے روٹ میں آنیوالی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر آباد سے راولپنڈی تک لانگ مارچ کے روٹ پر 15ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ پولیس کنٹرول روم24گھنٹے فعال انداز میں فرائض سرانجام دے اور لانگ مارچ کی ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جائے اورلانگ مارچ کے گرد 2 درجاتی سکیورٹی حصار بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اورلانگ مارچ کے شرکاء کی فول پروف سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔کنٹینر پربلٹ پروف روسٹرم اوربلٹ پروف شیشے کا استعمال یقینی بنایا جائے اورنیا بلٹ پروف کنٹینرتیار کیا جائے، اس ضمن میں پنجاب حکومت ہر ممکن معاونت کرے گی
شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی
شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار
جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا
پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا
تحریک انصاف کا احتجاج، راستے بند، شہریوں کی زندگی اجیرن
ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟