سپریم کورٹ نے ہراسگی کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف محمد دین کی اپیل مستردکردی، ہراسگی سے متعلق فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریرکیا۔
سپریم کورٹ نے ہراسگی کیس کے فیصلے میں کہاکہ ورک پلیس پر ہراسگی عالمی مسئلہ ہے، لاکھوں لوگ ورک پلیس ہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں،مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں، گلوبل جینڈر کیپ انڈکس 2024کے مطابق دنیا کے 146ممالک میں پاکستان کا 145واں نمبر ہے،امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ یرغمالی ماحول بھی ہراسگی کی تعریف میں آتا ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹرسدرہ نے اپنے ڈرائیور کے خلاف ہراسگی کے معاملے پر پنجاب محتسب سے رجوع کیا تھا، محتسب نے ڈرائیور محمد دین کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا دی، ڈرائیور نے گورنر پنجاب کو ریپریزنٹیشن بھیجی جو مسترد ہوئی،لاہور ہائیکورٹ نے بھی جبری ریٹائرمنٹ کیخلاف درخواست مسترد کردی تھی۔