سپریم کورٹ نے دیا ایف آئی اے ملازمین کو بڑا جھٹکا
![supreme court](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/06/Supreme-Court-750x369-1.jpg)
سپریم کورٹ نے دیا ایف آئی اے ملازمین کو بڑا جھٹکا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ایف آئی اے میں بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کے 53 ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کو پندرہ دن میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا،عدالت نے حکم دیا کہ پبلک سروس کمیشن ٹیسٹ اور انٹرویو کے بغیر آنے والے تمام ملازمین فارغ کریں، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے 2001 میں تمام ملازمین کی بھرتی کیلئے تین ہدایات دیں،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق تعیناتیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی ایف آئی اے رپورٹ نے تو سارا کچہ چٹھہ کھول کر رکھ دیا ہے،
وکیل ایف آئی اے نے عدالت میں بتایا کہ چار ملازمین فوت ہوچکے ہیں،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اثرانداز نہیں ہوسکتا ہے،