سپریم کورٹ، قاسم سوری کی طلبی کے اشتہار جاری کرنیکا حکم

qasim suri

سپریم کورٹ: قاسم سوری کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی

قاسم سوری سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ایک مرتبہ پھر پیش نہ ہوئے،سپریم کورٹ نے قاسم سوری کی طلبی کے اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا، سپریم کورٹ نے طلبی کا نوٹس قاسم سوری کے گھر کے باہر بھی چسپاں کرنے کا حکم دے دیا.عدالت نے حکم امتناع پر ڈپٹی اسپیکر رہنے اور تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ دینے پر قاسم سوری کو طلب کر رکھا ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی

عدالت نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق قاسم سوری کے بھائی نے نوٹس وصولی سے انکار کیا،قاسم سوری جان بوجھ کر سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہو رہے،سابق ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے نوٹس وصولی سے اجتناب بدقسمتی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل نعیم بخاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سوری سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں،وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ خود ٹی وی کی شخصیت ہیں اور نہیں دیکھتے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے نعیم بخاری سے استفسار کیا کہ کیا آپ ٹویٹر سے واقف ہیں؟ وکیل نعیم بخاری نے جواب دیا کہ سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتا .چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ خود کو بوڑھا کیوں سمجھ رہے ہیں جوان اور اپ ٹو ڈیٹ رہیں،جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ ایک پروگرام میں آپ نے کہا تھا دوست بوڑھا نہیں ہونے دیتے،وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ میرا قاسم سوری سے کوئی رابطہ نہیں ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آئندہ سماعت جولائی میں رکھیں گے،عدالتی حکم میں آئندہ تاریخ مقرر کر دینگے،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت آئندہ ماہ کیلئے ملتوی کر دی

قاسم سوری کو دو بار پہلے بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے، آج بھی عدالت پیش نہ ہوئے نومئی کےو اقعات کے بعد سے قاسم سوری پہلے روپوش تھے اب اطلاعات کے بعد قاسم سوری برطانیہ میں ہیں.

چاہت فتح علی خان سے بڑے بڑے سپر اسٹارز خوفزدہ کیوں ؟

مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

مبشر لقمان: ہزاروں چہروں والا اینکر ، دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نیوز اوتار پر ایک نظر

لندن پلان بارے مبشر لقمان کا انکشاف،نواز شریف نے تصدیق کر دی

لندن پلان: عمران خان، طاہرالقادری اور چوہدری برادران کو اکٹھا جہانگیر خان ترین نے کیا تھا، مبشر لقمان

Comments are closed.