سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر
سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،عدالت عظمیٰ میں 58 ہزار 479 مقدمات فیصلوں کے منتظر ہیں،
سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی 30 جون تک کی تفصیلات سامنے آگئی،ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف 31 ہزار 944 اپیلیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونےکی منتظر ہیں۔ہائی کورٹس احکامات کے خلاف فوجداری اپیلوں کی تعداد 10 ہزار سے بھی زیادہ ہے، 16 سے 30 جون کے درمیان 479 مقدمات دائر ہوئے اور 201 مقدمات نمٹائےگئے۔