سپریم کورٹ،حلقہ پی بی 36 قلات میں ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف ضیا اللہ لانگو کی اپیل پر سماعت ہوئی
سپریم کورٹ نے ضیااللہ لانگو کی اپیل مسترد کردی ،الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا،سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کی جانب سے کیے گئےجرمانے کی رقم ایدھی فاؤنڈیشن کو دینے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق آپ کو مواقع فراہم کیے گئے ،چار مرتبہ 50 ہزار اور ایک دفعہ ایک لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا،
الیکشن ٹربیونل نے 23 ستمبر کو 7 پولنگ ا سٹیشنز پر ری پولنگ کا حکم دے رکھا ہے ،وکیل نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل میں 13 سماعتیں ہوئیں اور صرف دو پر موکل پیش نہیں ہو سکا، وزیر داخلہ بلوچستان مصروف ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکے تھے ،
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 36 قلات کی نشست جیتنے والے امیدوار سابق وزیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو کو بلوچستان ہائی کورٹ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد ڈی نوٹی فائی کردیا ہے
آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا
آئینی ترامیم،قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس آج،مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے
عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی
ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف