27 فروری : سرپرائز ڈے فارنیشن –از–غلام زادہ نعمان صابری

0
33

دوپہر کو مجھے فون آیااور پوچھاگیا کہ کہاں ہیں جناب
ہم نے جواباً عرض کیا حضور گھر میں ہوں!
فرمانے لگے آج سرپرائز ڈےہے کچھ وقت مل جائے گا،ہمارے حامی بھرنے پر کہا گیا کہ کچھ دوستوں کے ساتھ پاک ٹی ہاؤس میں چائے کا پروگرام بنایا ہے آپ سے شرکت کی استدعا ہے۔
یہ تھے پاک بلاگرز فورم کے کوآرڈینیٹر محترم جناب عبدالحمیدصادق صاحب جنہوں نے سرپرائز ڈے پر دوستوں کو چائے کا سرپرائز دے ڈالا۔

27فروری2019 کو بھارت نے روایتی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر فضائی حملہ کردیا اور یہ حملہ اس کی ناکام کوشش ثابت ہوا اور پاک فوج کے جوانمرد شاہینوں نے بھارت کے دونوں حملہ آور لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔

ان میں ایک مگ 21 جنگی طیارہ بھی تھا جسے بھارتی پائلٹ ابھی نندن اڑا رہا تھا۔طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور ابھی نندن کو پاک فوج نے زندہ گرفتار کر لیا۔

پاک فوج نے مسلمان ہونے کے ناطے اسلامی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے بھارتی پائلٹ کی خوب آؤ بھگت کی اس آؤ بھگت میں جو سب سے اہم بات تھی وہ چائے کی ایک پیالی تھی۔
یہ چائے کی ایک پیالی بھارتی پائلٹ کو کروڑوں روپے کامگ 21تباہ کرنے کے بعد پینا نصیب ہوئی۔اس حوالے سے اگر اس چائے کی پیالی کو دنیا کی مہنگی ترین چائے کی پیالی کہاجائے تو بیجا نہ ہوگا اور اگر اسی طرح ابھی نندن کو دنیا کا مہنگا ترین چائے نوش کہا جائے تو میرے خیال میں اس میں بھی کوئی مضائقہ نہیں۔

پاک فوج کے جوانوں کی جوانمردی کو داددینے کے لئے جنہوں نے اس دن کو پاکستان اور پاکستانی قوم کے لئے یادگار بنایا لہذا اس یادگار دن کو منانے کے لئے محترم جناب عبدالحمیدصادق صاحب نے دوستوں کو اچانک سرپرائز دیا اور پاک ٹی ہاؤس میں اکٹھا کر لیا۔ماہنامہ پھول کے ایڈیٹر محترم محمد شعیب مرزا صاحب نے بہت مشکل سے وقت نکال کر اس مختصر تقریب کو رونق بخشی کیونکہ اچانک اطلاع پر ان کا کسی پروگرام میں شرکت کرنا ناممکن کے ساتھ ساتھ مشکل بھی ہوتا ہے ان کی تشریف آوری کا بےحد شکریہ کہ وہ اپنی مصروفیات میں سے 15 منٹ نکال کر لائے تھے اور آدھاسے پون گھنٹہ دے کر تشریف لے گئے۔

پاک بلاگرز فورم کے روح رواں جناب محمد نعیم شہزاد صاحب بھی تشریف لائے تھے ان سے پہلی بالمشافہ ملاقات تھی پاک بلاگرز فورم کے حوالے سے پہلے ان سے تعارف تھا مگر ملاقات نہیں تھی اس حوالے سے یہ تقریب ملاقات کا ایک بہانہ بھی بن گئی۔

صدر شعبہ خواتین پاکستان قومی زبان تحریک محترمہ فاطمہ قمر صاحبہ بھی تشریف لائی تھیں جنہوں نے قومی زبان کے نفاذ بارے سیر حاصل گفتگو فرمائی۔
ماہنامہ پھول کے ایڈیٹر محترم جناب محمد شعیب مرزا صاحب نے پاک فوج کی لازوال قربانیوں کے تذکرے سے لے کر نفاذ اردوتک خوبصورت الفاظ میں روشنی ڈالی
پاک بلاگرز فورم کے سر پرست جناب محترم محمد نعیم شہزاد صاحب نے بھی اظہار خیال کیا۔

محترم عبدالحمیدصادق صاحب نے سرپرائز ڈے پرچائے کے حوالے سے خوبصورت کلام سنانے کے ساتھ ساتھ کچھ تجاویز بھی پیش کیں
چائے کے ساتھ بسکٹ بھی تھے جنہوں نے چائے کے مزے کو دوبالا کیا

اس مختصر مگر مؤثر تقریب کے انعقاد پرجناب عبدالحمیدصادق صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں آئندہ بھی ایسی مختصر تقریبات کا انعقاد ہوتے رہنا چاہئے جن سے علم وعمل میں اضافہ ہو اور کچھ حاصل کرنے کو ملے۔
آخر اسی حوالے سے ایک قطعہ عرض ہے کہ
بڑے گھمنڈ، بڑی شوخیوں سے
آیا تھا دینے ہمیں سرپرائز
رہے گا اسے تاقیامت یہ یاد
دیا ہے جو ہم نے اسے سرپرائز

غلام زادہ نعمان صابری

Leave a reply