میرپورخاص ،باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہزیب شاہ)کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی کا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان کے ہمراہ پرانے سول ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ ، دورے کے دوران ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر عبدالشکور جروار ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر جیرام داس ، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر ہیمجی چوہان ان کے ہمراہ تھے
.اس موقع پر کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے پرانے سول ہسپتال میں بچوں کے غذائی وارڈ ، بچوں کے نرسری وارڈ ، ڈائیلاسز وارڈ ، گائنی وارڈ اور ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا. جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں امراض قلب وارڈ، سرجری وارڈ، ایمرجنسی وارڈ اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا .
اس موقع پرکمشنر نے کہا کہ دورے کا مقصد عام لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے انہوں نے سول سرجن کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں صحت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بھی یقینی بنایا جائے .
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کہا کہ صحت کے شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے اس ضمن میں محکمہء صحت کے افسران کو مکمل رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے . انہوں نے نے یقین دلایا کہ صحت شعبے کے جو بھی مسائل ہیں وہ میڈیا کی نشاندہی سے مل کر حل کیے جائیں گے .
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں نصب سولر سسٹم کو فعال بنانے کے لیے سیکرٹری انرجی سے بات کی جائے گی اور کہا کہ میرپورخاص کے شہریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے