ننکانہ :ڈپٹی کمشنر کا مختلف سرکاری محکموں کا اچانک دورہ

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ڈپٹی کمشنر کا مختلف سرکاری محکموں کا اچانک دورہ
ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب رانا امجد علی نے کہا کہ دفاتروں میں آنے والے سائلین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں، غفلت ، لاپرواہی اور کسی قسم کی کوتاہی کرنے والے افسران و اہلکاران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارپی ای او ٹو ڈپٹی کمشنر حافظ ناظم علی کے ہمراہ مختلف سرکاری محکمہ جات کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے وائلڈلائف،لیبر،سوشل ویلفئیر،ایکسائز ،تحصیلدادفتر سمیت اراضی ریکارڈسنٹر کے اچانک دورے کے دوران ضلعی افسران و اہلکاران کی حاضری ،دفاتر کی سیکورٹی و صفائی ستھرائی سمیت شہریوں کو مہیا کی جانےو الی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس میں مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر انہوں نے غیر حاضر رپورٹ ہونےو الے افسران و اہلکاران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی افسران شہریوں کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو قومی فریضہ سمجھ کر اداکریں ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر ننکانہ رانا امجد علی نے اراضی ریکارڈسنٹر اور تحصیلدار آفس میں شہریوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے سائلین کے مسائل دریافت کیے اور موقع پرمتعلقہ افسران کو حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اس موقع پر کہا کہ ضلع بھر میں قائم کیے گئے تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز اور دیہی مراکز مال میں عوام کو اراضی ریکارڈ کی شفاف خدمات کی فراہمی یقینی بنا ئی جا رہی ہیں ،دیہات کی سطح پر مرکز مال کے قیام کا مقصد عوام الناس کو موجودہ دور کی جدید ترین اراضی سہولیات فراہم کرنا ہے

Leave a reply