سشانت سنگھ راجپوت کی قریبی دوست بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی

0
56

ممبئی: بھارت کی ٹی وی اداکارہ اور بِگ باس سے شہرت پانے والی ویشالی ٹھاکر نے خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مقبول ٹی وی شو ’’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘‘ میں سنجنا کا کردار ادا کرکے مقبولیت حاصل کی تھی۔ ویشالی ایک سال سے اندور میں اپنے گھر پر رہ رہی تھیں۔

ویشالی ٹھاکر کی لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے جبکہ پولیس کو جائے حادثہ سے ایک نوٹ بھی ملا ہے۔
اداکارہ نے یہ ’’رشتہ کیا کہلاتا ہے‘‘ کے علاوہ ویشالی نے سسرال سمر کا، لال عشق اور سپر سسٹر جیسے کئی سیریلز میں کام کیا ہے، انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور اینکر کیا تھا، انکا تعلق مدھیہ پردیش کے شہر اجین سے تھا۔

واضح رہے کہ ویشالی ٹھاکر دو سال قبل خودکشی کرنے والے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی قریبی دوست بھی تھیں۔

 

ستمبر میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب بھارتی تامل اداکارہ پولین جیسیکا نے اپنے چنئی کے فلیٹ میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی ،

خودکشی سے قبل انہوں نے اپنا آخری پیغام ڈائری میں لکھا، موت کی وجہ سامنے آنا ابھی باقی ہے لیکن مختلف رپورٹس کے مطابق انہوں نے محبت میں ناکامی پر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا

 

اس سے پہلےبھارتی ماڈل و اداکارہ منجوشانیوگی نے مبینہ طور پر کمرے کی چھت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بنگالی سینما کی اداکارہ منجوشیا نیوگی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی یہ پندرہ دنوں میں تیسری ماڈل و اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی جان لی تھی ۔

21 سالہ اداکارہ اور ماڈل بدیشا ماجمدر کی خودکشی کے بعد اب کولکتہ سے تعلق رکھنے والی ایک اور ماڈل منجوشا نییوگی نے مبینہ طور پر اپنے کمرے کی چھت سے لٹک کر خود کشی کرلی تھی

رپورٹس کے مطابق ماڈل کی والدہ نے دعویٰ کیاتھا کہ بیٹی اپنی قریبی دوست بدیشا ماجمدر کی موت کے بعد شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھی۔

پولیس کا کہنا تھا  کہ منجوشا نییوگی کی لاش جمعے کو کمرے کی چھت سے لٹکی ہوئی ملی جس کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا تاکہ موت کی واضح وجہ معلوم کی جا سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 25 مئی کو 21 سالہ اداکارہ اور ماڈل بدیشا ماحمدر  کولکتہ میں واقع اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی تھیں اور ان کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی تھی۔

اس سے قبل بھارتی ڈراموں اور مقامی فلموں میں‌ کام کرنے والی اداکارہ انوپما پھاٹک نے خودکشی کی تھی۔ انوپما پھاٹک اپنی ممبئی کی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔

انوپما بھاٹک کی خودکشی سے ایک روز قبل 24 سالہ اداکارہ سمیر شرما نے اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کی تھی۔ پولیس نے ان کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد کی تھی۔

Leave a reply