سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر کے امتحانی مراکز کے اچانک دورے،مشتبہ شخص گرفتار،سنٹرکاعملہ تبدیل کرنے کاحکم
سیالکوٹ ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کا نجی سکول علامہ اقبال پبلک سکول عزیز شہید روڈ میں قائم بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے قائم امتحانی مرکز کا اچانک دورہ، دورہ کے دورہ ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی، بے قاعدگیوں پر نوٹس،
ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ایگزمینیشن ہال کے سامنے بلا جواز کھڑے عرفان یوسف بھٹی نامی مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیااور اس سے موبائل فون برآمد کرلیا برآمد شدہ موبائل فون کی میموری فون سے گذشتہ پرچہ کی بابت پیغامات بھی تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بورڈ،یونیورسٹی ایکٹ کے تحت ایگزمینیشن ہال میں موبائل فون لانے اور پیپر کی فوٹو بنانے کی کسی کو بھی اجازت نہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے سوالیہ پرچے پر اسٹوڈنٹس کی جانب سے رول نمبر نہ لکھنے پر سپرینٹنڈنٹ جو سوالیہ پرچے پر رول نمبر درج کروانے کا پابند ہے کو ہدایت کی کہ وہ رول نمبر لکھوائے۔
ڈپٹی کمشنر نے سپرینٹنڈنٹ مشہود الرحمن اور ریذیڈنٹ انسپکٹر عبدالواسع کو امتحانی مرکز پر ہونے والی مشتبہ سرگرمیوں کے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کو عرفان یوسف بھٹی کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے اور امتحانی مرکز پر سپرنٹینڈنٹ ، ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ اور دیگر سٹاف کو فوری تبدیل کرکے فرض شناس اور ایماندار عملہ کی تعیناتی کی سفارش کی تاکہ امتحانات کے شفاف اور پُرسکون انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے مظفر پور ریلوے پھاٹک پر زیر تعمیر ہے فلائی اوور کے منصوبے پر جاری کام کی رفتار اور معیار کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور اس ضمن میں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔