اسلام آباد: بلدیاتی اداروں کی معطلی سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے لوکل گورنمنٹ اور کنٹونمنٹ بورڈز کو معطل کردیا ہے لیکن الیکشن کمیشن نے ابتک نہ الیکشن کا شیڈول جاری کیا اور نہ ہی نئی ووٹر لسٹیں مرتب کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دونوں صوبوں میں کنٹونمنٹ بورڈ اور لوکل گورنمنٹ کی معطلی سے شہریوں کے کام اور حقوق متاثر ہورہے ہیں۔ عدالت الیکشن کمیشن کا کنٹونمنٹ بورڈز کی معطلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

درخواست میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا کو فریق بنایا گیا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کل جمعرات کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

اوکاڑہ :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کے اعلان کیساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے…

ادھر اس سے پہلے چیف سیکرٹری پنجاب نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات ایک ہی دن کرانے کی تجویز دے دی۔الیکشن کمیشن میں پنجاب میں ضمنی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات سے متعلق اہم اجلاس چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ الگ الگ دن انتخابات سے اخراجات ڈبل ہوجائیں گے جبکہ سکیورٹی کی فراہمی بھی مشکل ہوگی۔

چونیاں : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ،غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی۔سروے

چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے 42 ارب درکار ہوں گے جبکہ صوبائی حکومت کو مالی خسارے کا بھی سامنا ہے۔

گوجرہ :پٹرول پمپ مالکان کی من مانی ،نام نہاد اشرافیہ کیلئے تیل دستیاب،عوام پریشان…

انہوں نے کہا کہ رمضان میں انتظامی افسران قیمتیں کنٹرول کرنے میں لگے ہوتے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی مساجد اور محافل کی سیکیورٹی پر مامور ہوتے ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق مارچ میں افسران اور سیکیورٹی اہلکار مردم شماری میں مصروف ہوں گے۔

Shares: