بجلی صارفین کے لیے بری خبر، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دیے گئے سستی بجلی پیکج کے تحت دی جانے والی رعایت کی مدت ختم ہونے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف مدات میں دیے گئے ریلیف اب مرحلہ وار واپس لیے جا رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 1.55 روپے فی یونٹ کمی کا ریلیف اس ماہ ختم ہو جائے گا، جو گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کو دیا گیا تھا۔اس سے قبل 4.51 روپے فی یونٹ تک کمی کا ریلیف گزشتہ ماہ ختم کیا جا چکا ہے، جس میں کراچی کے صارفین کے لیے 3.61 روپے فی یونٹ رعایت بھی شامل تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2023-24 کی دوسری سہ ماہی میں دی گئی 1.90 روپے فی یونٹ کمی کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے، جب کہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1.71 روپے فی یونٹ رعایت بھی جون 2025 میں ختم کر دی گئی تھی، جس سے K-Electric صارفین کو بھی فائدہ حاصل ہو رہا تھا۔علاوہ ازیں، ری-ٹینڈ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی مد میں 90 پیسے فی یونٹ رعایت کی مدت بھی مکمل ہو گئی ہے، جس کا اطلاق صرف ڈسکوز (DISCOs) کے صارفین پر ہوتا تھا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 3 اپریل کو گھریلو صارفین کے لیے بجلی 7.41 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ حالیہ دنوں میں وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں بھی 1.16 روپے فی یونٹ کمی کی ہے۔ ساتھ ہی ڈسکوز صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 50 پیسے فی یونٹ کی رعایت کا اطلاق بھی جاری ہے۔
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ پیکج مکمل طور پر واپس لے لیا گیا تو بجلی کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے، جو عام صارفین کے لیے مزید مالی دباؤ کا باعث بنے گا۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی
طالبان حکومت نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق رپورٹ مسترد کر دی
نوکریاں نہ دیں تو مزدور طبقہ مخالف جماعتوں کا رخ کرے گا، برطانوی یونینز
اسرائیلی پارلیمنٹ کی متنازعہ قرارداد، عرب و اسلامی ممالک کی شدید مذمت








