صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے دریائے ستلج اور ملحقہ ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 72 گھنٹوں میں بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے۔ گزشتہ ہفتے بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث گنڈا سنگھ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ بالائی آبی ذخائر سے اخراج کے باعث بھی دریائے ستلج کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق بھاکڑا ڈیم 61 فیصد، پونگ ڈیم 76 فیصد اور تھین ڈیم 64 فیصد بھر چکے ہیں۔ انہوں نے لاہور، ساہیوال، بہاولپور، ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن کے کمشنرز سمیت ریسکیو اور ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دریاؤں کی صورتحال کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جا رہا ہے اور عوام کو ہر لمحے کی تازہ صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا۔

بھارت نے جنگ چھیڑی تو نہ پیچھے ہٹیں گے نہ جھکیں گے، بلاول بھٹو

کوئٹہ قتل کیس: سردار کی ضمانت مسترد، مقتولہ کی والدہ رہا

ویسٹ انڈیز سے شکست، پاکستان رینکنگ میں پانچویں نمبر پر

پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک،بھارتی بیان مسترد

Shares: