دریائے ستلج اور راوی میں سیلابی پانی کی سطح بلند،فصلیں زیرآب

ملک کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے
0
32
river

دریائے ستلج میں سیلابی پانی سے فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ وزیر آباد میں لاپتہ دو بھائیوں کی لاشیں واٹر فلٹریشن پلانٹ سے مل گئیں۔

باغی ٹی وی: ملک میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف شہروں میں بادل برس رہے ہیں جبکہ ملک کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے رائے ونڈ شہر اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے سے بارش کا پانی دکانوں میں داخل ہوگیا۔

دریائے راوی سے پانی لاہور کے مضافاتی علاقے میں داخل ہوگیا جس سے لاہور میں ملتان روڈ پر چوہنگ کے گاؤں نانوں ڈوگر میں کھڑی فصلیں زیرِ آب آگئیں جبکہ پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہےاس صورت حال پر علاقہ مکین کہتے ہیں کہ خدشہ ہے کہ انتظامیہ نے ہیڈ بلوکی کے مقام پر پانی کا اخراج کم کر دیا ہے جس کی وجہ سے یہاں پانی کا دباؤ بڑھنے سے زمینیں زیر آب آگئیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بند باندھا جو ٹوٹ گیا ہے، ابھی تک کوئی حکومتی نمائندہ اور ریسکیو ٹیمیں یہاں نہیں پہنچیں متاثر گاؤں کے لوگوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

چترال کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال برقرار ہےمختلف علاقوں کے رابطہ پل دریا میں بہہ گئےکوغذی میں سیلابی ریلے سے گھروں اور دکانوں کو نقصان پہنچا،چند علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا متاثرہ علاقوں سے مکین محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔

ڈی آئی جی شارق جمال اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے

دریائے ستلج میں ایک دفعہ پھر پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی۔ دریائے ستلج کے سیلابی پانی سے متعدد سرحدی گاؤں میں فصلیں تباہ ہوگئیں عارف والا کے نواحی دیہاتوں میں سیلابی تباہ کاریوں کے بعد پانی کے بہاؤ میں آہستہ آہستہ کمی ہو رہی ہے، تاہم سیلاب زدہ علاقوں میں پانی اب بھی موجود ہونے سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ڈی جی عمران قریشی کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، صوبائی کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آپریشن سینٹرز بھی الرٹ رہیں پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں مانیٹرنگ جاری ہے، ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں جبکہ شہری بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہیں۔

مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج سے شروع ہونے والے بارش وقفے وقفے سے 26 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے خیبر پختونخوا کے بھی بیشتر علاقوں میں آج سے موسم ابرآلود رہے گا جبکہ بیشترعلاقوں میں آج بارش ہوسکتی ہےشمال مشرقی بلوچستان میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے،ملک کے پہاڑی علاقوں میں خراب موسم کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔

بھارتی اخبار نے مگر مچھ کی تصاویر کے ساتھ نریندر مودی کی تصاویر شائع کر …

محکمہ موسمیات نے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ مری،گلیات، آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے،دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، اٹک ، چکوال ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال ، لاہور اور شیخوپورہ کے علاوہ بلوچستان اور کراچی میں بادل برسنے کا امکان ہے۔

Leave a reply