اوکاڑہ :دریائے ستلج سیلابی صورت حال کے پیش نظر، مدد کیلئے پاک فوج طلب
اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) دریائے ستلج سیلابی صورت حال کے پیش نظر پاک آرمی بھی طلب کر لی گئی دریا کی ملحقہ آبادیوں سے ضلعی انتظامیہ، پاک آرمی اور ریسکیو 1122 کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری، 11 مقامات پر ریسکیو ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل
بتایا گیا ہے کہ دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ ریسکیو 1122 کی جانب سے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے 11 مقامات پر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو ٹیموں کی ہمراہ پولیس، ریونیو سٹاف اور پاک آرمی کی دو کمپنیاں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں، ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 کی 34 بوٹس اور 150 سے زائد ریسکیورز حصہ لے رہیں ہیں۔ پاک آرمی کی دو کمپنیاں بھی لوگوں کے انخلإء کے لیے اقدامات کر رہی ہیں.
اب تک مختلف مقامات سے 850 سے زائد افراد جن میں عورتیں، بچے اور بوڑھے شامل ہیں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیاہے ۔ریسکیو ریلیف آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر قیادت کیا جا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے مختلف مقامات پر ریسکیو آپریشن کا جائزہ لے رہے ہیں
لوگوں سے ایپل ہے کہ انتہائی اونچے درجے کے سیلاب پیش نظر ریسکیو ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر جلد از جلد منتقل ہوں۔