باغی ٹی وی ،چونیاں (نامہ نگار) ستلج سٹیڈیم اور میونسپل کمیٹی پارک بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگے، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظام، سٹریٹ لائٹ کی عدم موجودگی، اندھیرا ہوتے ہی نشئیوں اور کرائم پیشہ افراد کے ڈیرے، انتظامیہ پر سوالیہ نشان، حکام نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق دو لاکھ آبادی کیلئے صرف ایک ستلج سٹیڈیم اور ایک پارک وہ بھی بھوت بنگلے کے منظر پیش کرتے نظر آتے ہیں انتظامیہ کی عدم توجہ اور لاپرواہی کی نظر ہو گئے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے پریس کلب احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سٹیڈیم اور پارک میں صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہیں ٹریک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، ستلج سٹیڈیم میں لائیٹس کی عدم موجودگی کی وجہ سے شام ڈھلتے ہی نشئی اور جرائم پیشہ افراد آ کر بیٹھ جاتے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں رات گئے تک یہ سلسلہ جاری رہتا ہے شریف اور سادہ لوح افراد فیملی تو کیا اندھرے اور جرائم پیشہ افراد کے باعث اکیلے آنے سے بھی کھبراتے ہیں میونسپل کمیٹی کا پارک جو چونیاں کا واحد فیملی پارک سمجھا جاتا ہے اس میں بھی لائیٹس کی موجودگی نہیں، تمام جھولے ٹوٹ چکے ہیں، گھاس بروقت پانی نہ لگنے کی وجہ سے سوکھ چکی ہے جو مقامی انتظامیہ اور تحصیل سپورٹس آفسر پر سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ سیاسی و سماجی حلقوں اور شہریوں نے ڈی سی قصور فیاض موہل اور اسسٹنٹ کمشنر خرم حمید سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل سپورٹس آفسر کو ایکٹو کریں ستلج سٹیڈیم اور میونسپل کمیٹی پارک میں صفائی ستھرائی، لائٹس، جھولوں کی مرمت اور ٹریک کی تعمیر کی جائے تاکہ شہریوں کو سہولیات فراہم ہوں سکیں۔