مشہور کیری ڈبہ سوزوکی بولان کا پاکستان میں سفر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔
باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے بعد یہ خبر وائرل ہوئی، جس میں ادھوری گاڑی کے ساتھ ایک پوسٹر لگا ہوا تھا جس پر لکھا تھا: "بائے بائے Y88V بولان، پیداوار کا اختتام، آخری چیسز نمبر 01151691″۔ تو یوں سوزوکی بولان کا خاتمہ ہو گیا، اور اب سڑکوں پر اس کی جگہ جلد ہی نئی سوزوکی ایوری لے لے گی۔ یہ پاکستانی صارفین کے لیے ایک طویل انتظار تھا کیونکہ یہ گاڑی واقعی پرانی ہو چکی تھی، جس میں کوئی خاص خصوصیات اور حفاظتی اقدامات نہیں تھے۔ کمپنی نے لاہور کے آخری آٹو شو میں مقامی لانچ کے لیے نئی ایوری کا انکشاف کیا تھا، لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر اس کی لانچ میں تاخیر ہوتی رہی، جن میں ایل سی کی پابندی اور بعد ازاں سی کے ڈی کٹس کی درآمد بھی شامل تھی۔
حکومتی یقین دہانی پر احتجاجی دھرنا موخر کر رہے ہیں،عافیہ موومنٹ
اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ کمپنی اکتوبر 2024 کے دوسرے ہفتے میں نئی سوزوکی ایوری لانچ کرے گی، جس کا مطلب ہے بولان کا اختتام اور ایوری کا نیا سفر شروع ہو چکا ہے۔








