سوات تھانہ بنڑ پولیس کی کامیاب کاروائی، اپنے کمسن بیٹےکے سامنے اپنی ہی بیوی کو بے دردی سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار، آلہ قتل پستول برآمد کر لی گئی،
اس حوالے سے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے تھانہ بنڑ میں میڈیا سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اج صبح تھانہ بنڑ کے حدود میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جس میں ظالم شوہر نے اپنے کمسن بچے کے سامنے اپنی ہی بیوی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا ، انہوں نے کہا کہ واقعے کا نوٹس لیتے ار پی او ملاکنڈ محمد علی خان اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نےہمیں فوری طور پر قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، جس پر میں نے ڈی ایس پی سٹی امجد خان، ایس ایچ او تھانہ بنڑ جہان عالم خان و دیگر پولیس پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں بروقت کاروائی کرتے ہوئے اپنی بیوی مسماۃ (ن) کے قتل میں ملوث ملزم اختر علی ولد عمر علی ساکن بھٹئی چوک طاہر اباد مینگورہ کو الہ قتل سمیت ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔ وجہ عناد شوہر بیوی کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے گھریلوں ناچاقی کی کیس عدالت میں زیر سماعت تھا۔

Shares: