سوات: خیبرپختونخوا پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد اور سٹی میئر شاہد علی خان کو گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی: پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکٹر امجد کے گھر پر چھاپہ مار کر 9 مئی کے مقدمات میں نامزد دونوں رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے ڈاکٹر امجد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا جارہا ہے،سابق سوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد کو ان کے حجرے سے گرفتار کیا گیا جبکہ سٹی میئر شاہد علی خان کی گرفتاری بھی ان کی رہائش گاہ سے عمل میں آئی۔
ذرائع کے مطابق میئر شاہد علی خان کے خلاف نشاط چوک میں احتجاج پر مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ ڈاکٹر امجد پر عمران خان کی گرفتاری کے بعد کارکنوں میں اشتعال دلانے کا الزام ہے۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے
پولیس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دونوں رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے پولیس کے مطابق دونوں کے خلاف 9 مئی کو نفرت انگیز تقاریر اور حساس اداروں کے خلاف بیانات پر مقدمات درج ہیں۔
ڈاکٹر امجد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر نے9 مئی مقدمات میں عدالت سے حفاظتی ضمانت لے رکھی تھی، پولیس بغیر وارنٹ کے رات کو گھر میں داخل ہوئی اور انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئی ہمیں پولیس نے کچھ بھی نہیں بتایا اور انہیں نامعلوم مقام پر اپنے ساتھ لے گئے۔
محمد گوندل اور احسان اللہ ٹوانہ نے بھی تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرلی
دوسری جانب جھنگ میں پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے گھر پر بھی چھاپا مارا گیا تاہم سابق وزیر گھر پر موجود نہیں تھے، پولیس کی جانب سے گھر کی تلاشی بھی لی گئی۔








