سوات میں سیاحوں کو لوٹنے کے پے در پے واقعات سوات کے باسیوں میں تشویش
سیاح کالام سے واپس لاہور جا رہے تھے کہ قندیل کے مقام پر راہزنی کا شکار ہوئے۔واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی

سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ قندل روڈ مدین پر سیاحوں کی کوسٹر کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ ڈاکوں نےسیاحوں سے نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے قندیل میں سیاحوں کی کوسٹر کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، موبائل فونز اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق 12موبائلز 5 تولے سونا 4 لاکھ نقد ی ڈاکو لوٹ گئے ۔سیاح کالام سے واپس لاہور جا رہے تھے کہ قندیل کے مقام پر راہزنی کا شکار ہوئے۔واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔اور واقعہ کے فوراً بعد ڈی پی او سوات دلاور خان بنگش نے فوری کاروائی کے احکامات جاری کردئے، ایک گھنٹے کے اندر واقعے میں ملوث ڈاکو گرفتار کرلئے گئے۔

ذرائع کے مطابق مدین کے علاقہ قندیل میں موٹر سائیکل سواروں نے سیاحوں کی کوسٹر کا پیچھا کیا اور سیاحوں کی گاڑی کی روک لیا تھا جبکہ اسلحہ کی نوک پر گاڑی میں سوار مسافروں سے موبائیل فونز ، طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لئے تھے گاڑی کے ڈرائیور کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سوار نے قندیل روڈ پر ہمارا پیچھا کیا اور ہمیں روک لیا چونکہ ڈاکوؤں نے یونیفارم کی ٹوپیاں ہوئیں تھیں تو ہم نے گاڑی روکنی پڑی بعد ازاں مجھ سے گاڑی کی چابی لینے کی کوشش کی لیکن میں نے اس سے تعارف کرانے کو کہا تو ایک ڈاکو نے اسلحہ نکال لیا اسلئے مجھے اس کو چابی دینی پڑی ، میں نے چابی دیتے ہوئے ڈاکوؤں سے کہا کہ کسی کو نقصان نہیں ہہنچانا ہے جو چیزیں لینی ہیں لیں جائیں اس کے بعد ڈاکوؤں نے بیس سے پچیس منٹ تک گاڑی میں تلاشی لی سب کے موبائیل فون لے لئے زیورات اور نقدی تک سب کچھ لوٹ لیا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سوات نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے جس کے بعد پولیس نے ایک گھنٹے کے اندر کبل کے مقام پر تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ سیاحوں نے پولیس کی فوری کارروائی کو سراہا۔ ملزمان کے قبضے سے 12موبائل فونز،چار  لاکھ نقدی اور پانچ تولے سونا برآمد کرلیا گیا۔اسی روز دوسرا واقعہ سوات  کے علاقہ بریکوٹ میں پیش جہاں گیمن پل کے قریب جی ٹی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر سیاحوں کو لوٹ لیا۔ سیاح مالم جبہ سے واپس اسلام آباد جا رہے تھے کہ راہزنی کا شکار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سیاحوں کا کہنا ہے گیمن پل کے قریب جی ٹی روڈ پر تین موٹر سائیکل سواروں نے انہیں لوٹ لیا ہے اور ان سے چار عدد فون جبکہ چالیس ہزار نقدی لے کر فرار ہو گئے ہیں۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ تین موٹر سائیکل سوار مینگورہ سے ان کا تعاقب کر رہے تھے۔اور اُن کے پاس پاکٹ فون اور پستول بھی تھے۔ملزمان واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے یاد رہے کہ سوات میں اسطرح کے واقعات کا سلسلہ چند ہفتوں سے شروع جاری ہے جبکہ گزشتہ چھ روز میں اس نوعیت کا یہ چوتھا واقعہ ہے سوات میں سیاحوں کو لوٹنے کے پے درپے واقعات سے عوام تشویش کا شکار ہیں، سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ ایک منظم گروہ سوات کی سیاحت کو تباہ کرنے کے درپے ہیں، آئی جی اور وزیر اعلیٰ سے فوری نوٹس لینے اور سازشی عناصر کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی مالم جبہ، بحرین اور کالام میں سیاحوں کو لوٹا گیا تھا۔سوات میں ڈکیتی اور راہزنی کے پے درپے واقعات نے سوات کے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے،اس سے قبل پولیس حکام کے مطابق سوات میں دو علیحدہ واقعات میں سیاحوں کی دو گاڑیوں کو لوٹ لیا گیا تھا۔ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں یہ ڈکیتی اور لوٹ مار کا چوتھا واقعہ ہے، 6 اگست کو مسلح افراد نے لوئر دیر کے علاقے خارکانئی اور مالاکنڈ کے تھانہ بائی پاس روڈ پر دو الگ الگ واقعات میں 40 سیاحوں کو لوٹ لیا تھا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے گزشتہ دونوں واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پانے میں ناکامی پر لوئر دیر میں ضلعی پولیس افسر اور ملاکنڈ کے ڈپٹی کمشنر کو عہدوں ہٹا دیا تھا۔

پولیس اب تک چھ اگست کے دونوں واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ سوات میں سیاحوں کو لوٹنے اور راہزنی کا پہلا واقعہ گیارہ جون کو ملم روڈ پر پیش آیا تھا جبکہ اسی روز بحرین کے علاقہ پشمال میں بھی سیاحوں کی گاڑی کو لوٹا گیا، ذرائع کیمطابق ڈاکوؤں نے سیاحوں سے 80 ہزار روپے نقد، 4 عدد موبائل فونز اور آدھا تولہ سونا لوٹ کر لے گئے تھے، پولیس زرائع کے مطابق ملم جبہ روڈ پر سوات کی تاریخ کی پہلی راہزنی کی واردات رپورٹ ہوئی تھی۔تاہم ان واقعات میں ملوث ملزمان میں سے دو افراد کو تقریباً پچاس دن بعد سوات پولیس نے گرفتار کیا جن کے قبضے سے چھینی گئی 94000 پاکستانی کرنسی برآمد
کی

پولیس کے مطابق جہاں جہاں پر ڈکیتی کی واقعات رونما ہوئے تھے وہاں بد قسمتی سے کوئی بھی CCTV کیمرہ موجود نہیں تھا،تاہم سوات پولیس کی انوسٹی گیشن ٹیم نے دن رات محنت کرکے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیت گروپ تک رسائی حاصل کی اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق افغانستان سے تھا اور ان کا تعلق ایک بین الاضلاعی جرائم پیشہ گروپ سے ہے جو دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں، دوران تفتیش گرفتار ملزمان اسلم ولد محمد ابراہیم اور جاوید ولد خوگیانڑے ساکنان افغانستان حال شاہ گرام مدین کے قبضے سے تھانہ چارباغ کے حدود میں کئے گئے راہزنی کی رقم 54000 اور تھانہ بحرین کے حدود میں راہزنی کی رقم 40000 روپے برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے بھی نشاندہی کی جن کی مدد سے رواں ماہ کی پانچ تاریخ کو بھی پولیس کے نرغے میں آگیا جس کی ہہچان دلاور ولد زبیر سکنہ افغانستان سے ہوئی اور ملزم کے قبضہ سے لوٹی گئی 30000 روپے برآمد ہوئے۔

Shares: