خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں پولیس اور محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کے دوران تین اہم مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) سوات کے ترجمان معین فیاض کے مطابق، تحصیل کبل کے علاقے شلخو سر میں انٹیلیجنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران دہشت گرد اجمل عرف وقاص، مطیع اللہ عرف اسحٰق اور رحیم اللہ عرف روح کو ہلاک کر دیا گیا۔ اجمل عرف وقاص ملوک آباد کا رہائشی تھا اور دہشت گردی کے 9 مقدمات میں مطلوب تھا، جن میں 8 افراد کے قتل کا الزام بھی شامل ہے۔ مطیع اللہ عرف اسحٰق کے خلاف ضلع شانگلہ میں دہشت گردی کے دو مقدمات درج تھے، جب کہ رحیم اللہ رحمانی عرف روح بھی دو مقدمات میں مطلوب تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈی پی او سوات محمد عمر کی ہدایت پر وادی کی مختلف تحصیلوں میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن جاری ہے، جب کہ سوات کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی سخت چیکنگ برقرار ہے۔ڈی پی او سوات کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ ضلع کا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا اور کسی کو بھی حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیراعظم نے اسکلز ایمپیکٹ بانڈ کی منظوری دے دی

نیو میکسیکو کی یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، کیمپس بند

لیاری عمارت حادثہ: سعید غنی نے ذمہ داری قبول کر لی

چلاس میں آلودہ پانی سے پیٹ کے امراض میں اضافہ

Shares: