سوات تھانہ فتحپور کے پولیس کی کامیاب کاروائی ، چوری کے مختلف واردتوں میں ملوث ملزمان گرفتار ،09 لاکھ سے ذائد نقدی رقم اور دیگر سرقہ شدہ سامان برآمد کیا گیا، ایس پی اپر سوات محمد زمان خان نے اس حوالے سے اپنے دفتر میں میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ فتحپور پولیس کو گزشتہ کچھ دنوں میں نامعلوم ملزمان رات کے تاریکی میں مختلف دکانوں سے تالے توڑ کر نقدی اور مختلف سامان چوری ہونے کی شکایات موصول ہوئی تھی۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملاکنڈ محمد علی خان اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے مجھے ملوث ملزم /ملزمان کو ٹریس آؤٹ کر کے فوراً گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا تھا ،انہوں نے کہا کہ میں نے ملوث ملزمان تک رسائی حاصل کرنے کے لئے ایس ڈی پی او خوازہ خیلہ سید احمد خان کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ فتحپور اور دیگر پولیس ٹیم پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے ٹیکنیکل طریقے سے کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم مقرب شاہ ولد رستم خان ساکن بٹگرام کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے نقد رقم جو 9 لاکھ 2 ہزار 665 روپے اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔








