سوات واقعےمیں مرکزی اور صوبائی حکومت کی غلطی ہے،گورنر خیبرپختونخوا

کے پی میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے
0
49

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے صوبے میں تعلیم کا بیڑا غرق کیا ہے،سوات واقعےمیں مرکزی اور صوبائی حکومت کی غلطی ہے-

باغی ٹی وی : پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی اپنے ضلع میں امن قائم نہیں کر سکے،کے پی میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے، عوام کے تحفظ کیلئے پی ٹی آئی کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے، پی ٹی آئی حکومت نے صوبے میں تعلیم کا بیڑا غرق کیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بی آر ٹی رپورٹس پر صوبائی حکومت کیا کہے گی، آبی وسائل سے متعلق چیئرمین واپڈا اور تمام پارلیمنٹرینز کوبلائیں گے، وفاق کے ذمے واجب الادا بقایاجات واپس لیں گےصوابی میں دھماکا شارٹ سرکٹ سے ہوا یا کسی اور وجہ سے؟ اگر واقعہ شارٹ سرکٹ سے پیش آیا ہے تو تحقیقات ہونی چاہئیں، 11 ملکوں کے سفیروں کو کیوں بذریعہ روڈ سوات لےجایا گیا، سوات واقعےمیں مرکزی اور صوبائی حکومت کی غلطی ہے، معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

دوسری جانب فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر وفاقی حکومت کو امن و امان سے متعلق بیان بازی کے بجائےعملی اقدامات کی تلقین کریں اور وفاق کو سمجھائیں کہ کراس بارڈر دہشت گردی روکنا وفاق کی ذمہ داری ہے، گورنرکے پی وزیراعظم کو صوبے کے بقایاجات کے بارے میں بھی آگاہ کریں اور خط میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے مسائل بھی وزیراعظم کے گوش گزار کریں،گورنر فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کو خط ضرور لکھیں مگر انہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس بھی دلائیں لکھیں کہ خیبرپختونخوا بھی پاکستان کا حصہ ہے اس لیے کے پی کے ساتھ سوتیلوں جیساسلوک نہ رکھیں، گورنر اپنی نوکری بچانے کے لیے چغلی کرنے والا نالائق بچہ بنے ہوئے ہیں۔

Leave a reply